تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے واضح کیا ہے کہ موسی ندی کی صفائی کیلئے حکومت کوشش کررہی ہے ۔
انہوں نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران
کہا کہ موسی ندی کی صفائی کیلئے تمام طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہو ں نے موسی ریور کارپوریشن کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ موسی ندی کو خوبصورت بنانے کے کام مسلسل جاری رہیں گے ۔